شارجہ (اے بی این نیوز)شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم کردی گئی۔
شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ تنخواہوں میں اضافے پر عملدرآمد ستمبر سے ہوگا۔
سرکاری اعلان کے بعد 17 ہزار 776 سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے مستفید ہوں گے۔
اس کے علاوہ سماجی امداد لینے والے 6 ہزار 652 خاندانوں کے لیے مالی سہولت بڑھا دی گئی۔
2 ہزار 251 سرکاری ریٹائرڈ شہریوں کی کم از کم آمدن بڑھا دی گئی اور 5300 دیگر ریٹائرڈ شہریوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس میں بھی اضافہ کیہا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم از کم آمدن کا معیار بڑھایا گیا ہے، شیخ سلطان نے اماراتی شہریوں کو غیر ضروری قرضوں سے بچنے کی ترغیب دی ہے جب کہ مہنگائی کے پیش نظر شہریوں کی مالی ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے۔
علاوہ ازیں والدین سے بچوں کا موبائل اور دیگر آلات کا استعمال محدود رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بچوں کی صحت مند خوراک اور بہتر پرورش کے لیے سرکاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نارووال میں بارشوں سے متاثرہندومندر سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد















