اہم خبریں

پجیرو کی دھماکے دار واپسی، نیا لُک اور جدید فیچرز نے سب کی توجہ حاصل کرلی

ٹوکیو (اے بی این نیوز) مٹسوبشی موٹرز نے اپنی مشہور ایس یو وی پجیرو کی نئی جنریشن عالمی سطح پر متعارف کرا دی ہے، جس کے بعد پریمیم ایس یو وی مارکیٹ میں ٹویوٹا فارچونر سمیت دیگر گاڑیوں کے لیے مقابلہ مزید سخت ہونے کی توقع ہے۔ نئی پجیرو کو 2 ستمبر 2026 کو عالمی سطح پر پیش کیا گیا۔

نئی پجیرو کو جدید اور طاقتور ڈیزائن دیا گیا ہے، جس میں بلند و بالاستہ باڈی، نمایاں گرِل، مضبوط فینڈرز اور پریمیم انٹیریئر شامل ہے۔ گاڑی میں آف روڈ ڈرائیونگ کو بہتر بنانے کے لیے جدید فور وہیل ڈرائیو ٹیکنالوجی اور -AWC سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

مٹسوبشی کے مطابق نئی پجیرو میں 2.4 لیٹر کلین ڈیزل انجن نصب کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 480 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ انجن کو نئے 8 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

گاڑی کے اندر جدید انفوٹینمنٹ، وائرلیس اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ملٹی میٹر اور پریمیم آڈیو سسٹم سمیت متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ منتخب ورژنز میں 12.3 انچ ڈسپلے بھی دستیاب ہوگا۔

قیمت کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ مٹسوبشی نے ابھی نئی پجیرو کی پاکستان کے لیے باضابطہ قیمت جاری نہیں کی کمپنی کے مطابق گاڑی پہلے تھائی لینڈ میں لانچ ہوگی، اس کے بعد جاپان اور آسٹریلیا میں دستیاب کی جائے گی، جبکہ مالی سال 2027 سے تقریباً 100 ممالک میں اس کی لانچ کا منصوبہ ہے۔

پاکستان میں پرانی استعمال شدہ پجیرو کی قیمتیں ماڈل، سال اور حالت کے حساب سے مختلف ہیں، جبکہ نئی جنریشن کی پاکستانی قیمت اس کی باضابطہ درآمد اور مقامی دستیابی کے بعد واضح ہوگی۔
مزید پڑھیں: بی آئی ایس پی نے مفت موبائل سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں