اہم خبریں

پولیس ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

پولیس ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی وظیفے کی رقم میں بڑا اضافہ کردیا گیا، آٹسٹک بچوں کے لیے وظیفہ 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی ہدایات پر پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین کے آٹسٹک بچوں کے لیے تعلیمی وظیفے میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق پہلے پولیس ملازمین کے آٹسٹک بچوں کے لیے تعلیمی وظیفے کی رقم 30 ہزار روپے مقرر تھی، جسے اب بڑھا کر 75 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد پولیس ملازمین کے بچوں کو بہتر تعلیمی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پنجاب پولیس حکام کے مطابق ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:پیپلزپارٹی کا حکومت کو بڑا جھٹکا، بلدیاتی قانون ترمیمی بل کی مخالفت کردی

متعلقہ خبریں