اہم خبریں

پیپلزپارٹی کا حکومت کو بڑا جھٹکا، بلدیاتی قانون ترمیمی بل کی مخالفت کردی

پیپلزپارٹی کا حکومت کو بڑا جھٹکا، بلدیاتی قانون ترمیمی بل کی مخالفت کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کے لیے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے قائمہ کمیٹی میں حکومت کے بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں سے متعلق نافذ آرڈیننس 5 ستمبر کو ختم ہورہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کل قائمہ کمیٹی میں اکثریت کی بنیاد پر اسلام آباد کے لیے نیا بلدیاتی قانون منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی قانون کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایوان میں بل کی مخالفت کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی قانون سے متعلق دونوں جماعتیں ایوان میں مشترکہ طور پر مخالفت کرسکتی ہیں۔

وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت کے بغیر اسلام آباد کے لیے نیا بلدیاتی قانون منظور نہیں کرسکتی۔ ذرائع کے مطابق اگر 5 ستمبر تک دونوں ایوانوں سے بل منظور نہ ہوا تو الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے سکتا ہے۔

بلدیاتی قانون میں ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد بل کی منظوری کے لیے حکومتی حکمت عملی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں