اسلام آباد (اے بی این نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحق خواتین کے لیے مفت موبائل سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2026 مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی انتظامیہ نے مالی امداد حاصل کرنے والی تمام مستحق خواتین کو مفت سم کے حصول کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی ہے۔
بی آئی ایس پی حکام کے مطابق مستحق خواتین کو 10 ستمبر 2026 تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت سم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ جن مستحق خواتین نے تاحال اپنی مفت ’بے نظیر سم‘ حاصل نہیں کی، ان کے اکاؤنٹس میں بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم منتقل نہیں کی جا سکے گی۔
بی آئی ایس پی نے تمام مستحق خواتین سے اپیل کی ہے کہ سہ ماہی قسط کی بلا تعطل اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل اپنے قریبی دفتر جاکر مفت سم حاصل کریں۔
حکام کے مطابق مستحقین کو سم حاصل کریں، رقم وصول کریں کے اصول کے تحت اپنے موبائل ڈیوائس سے منسلک سم کی تصدیق اور وصولی کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا۔
بی آئی ایس پی حکام نے خواتین کو ہدایت کی ہے کہ مفت سم کے حصول کے لیے مقررہ آخری تاریخ کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ مالی امداد کی وصولی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں:طلباء کے لیے ای بائیک اسکیم کا سنہری موقع، بڑی سبسڈی کا اعلان















