اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق قومی کرکٹر اور اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں حالیہ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
سعید اجمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے کہ میچ ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے، یہ ایک غیر سنجیدہ طریقہ کار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں اتنی بڑی تبدیلیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کے مطابق ایسے اہم فیصلے سیریز یا ٹور مکمل ہونے کے بعد کیے جانے چاہئیں۔
سابق اسپنر نے کہا کہ اگر امام الحق سے کوئی غلطی ثابت ہوتی ہے تو انہیں سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے بھی مثال قائم ہو۔
سعید اجمل نے سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو تو کوچنگ سے ہٹا دیا گیا، لیکن مائیک ہیسن کے ساتھ مختلف رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مائیک ہیسن نے وائٹ بال کرکٹ میں کیا نتائج دیے ہیں؟
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں۔ پی سی بی نے 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے فارغ کرنے کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔
🚨 Saeed Jamal’s Strong Statement:
“You changed the team and removed the coaches, but why haven’t you removed people like Aaqib Javed, who have ruined Pakistan cricket?” pic.twitter.com/gnc5bprvL0
— Talha Nawaz (@TalhaDigital007) September 1, 2026
مزید پڑھیں:پی آئی اے کا لندن آپریشن بڑھانے کا فیصلہ، نیا شیڈول جاری















