اسلام آباد (اے بی این نیوز): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لندن آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 27 اکتوبر سے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق نئے شیڈول کے تحت اسلام آباد سے لندن کے درمیان ہفتہ وار 5 پروازیں جبکہ لاہور سے لندن کے لیے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پی آئی اے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلا رہا ہے، تاہم مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سفر کی طلب کے پیش نظر پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق لندن آپریشن میں پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ مسافروں کے اعتماد اور بڑھتی ہوئی سفری طلب کا مظہر ہے۔
نئے شیڈول کے بعد اسلام آباد اور لاہور سے لندن جانے والے مسافروں کو مزید سفری سہولیات میسر ہوں گی۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، اہم پیغام پہنچا دیا















