اہم خبریں

سوشل اکاؤنٹ پر مالی تنازعہ، سگی بہن نے بہن کی جان لے لی

سوشل اکاؤنٹ پر مالی تنازعہ، سگی بہن نے بہن کی جان لے لی

گوجرانوالہ (اے بی این نیوز)سوشل میڈیا سے ہونے والی کمائی اور اکاؤنٹ کے تنازع پر جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے مبینہ آلۂ قتل چھری برآمد کرلی گئی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتی تھیں اور سوشل میڈیا سے آمدن بھی حاصل کرتی تھیں۔ گزشتہ روز دونوں بہنوں کے درمیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کی لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن پر چھری سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئی۔

واقعے کے مزید محرکات اور حالات جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:بابراعظم بڑی مشکل میں، عاقب جاوید نے کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیے

متعلقہ خبریں