اسلام آباد (اے بی این نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISPنے مستحق خواتین کو ادائیگیوں کے حوالے سے ڈیجیٹل والٹ نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت تقریباً 90 فیصد خواتین کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے۔
بی آئی ایس پی کے مطابق نئے نظام کے تحت مستحق خواتین چھ پارٹنر بینکوں کے مجاز ایجنٹس سے اپنے شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبرکے ذریعے رقم وصول کرسکیں گی۔ ڈیجیٹل والٹ اور فراہم کردہ سم کی ایکٹیویشن مفت ہوگی، جبکہ بی آئی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی اسکیم کے لیے اضافی فیس وصول نہیں کی جاتی۔
حکام نے خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون اور سم کو محفوظ رکھیں، جبکہ بی آئی ایس پی سے متعلق پیغامات کے لیے 8171 ہی واحد سرکاری نمبر ہے۔
دریں اثنا، حکومت نے جون 2026 میں بتایا تھا کہ بینظیر کفالت پروگرام کے تحت 12 ملین گھرانوں کو سہ ماہی 14,500 روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ جنوری 2027 سے یہ رقم 18,000 روپے کرنے کا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 29 اگست پاکستان کے مختلف شہروں میں سولر پینلز کی قیمتیں















