اہم خبریں

بی آئی ایس پی کا ڈیٹا کے معیار، سماجی تحفظ کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام

کراچی (اے بی این نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک CRISP جائزہ مشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم نکات اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں بی آئی ایس پی کے آپریشنل نظام کو مزید موثر بنانے اور ایک مربوط مانیٹرنگ سسٹم کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری بی آئی ایس پی کے لیے بہت اہم ڈیٹا بیس ہے۔ مستحق افراد کی موثر شناخت کے لیے ضروری ہے کہ NSER ڈیٹا کو درست، محفوظ، تازہ ترین اور معیاری رکھا جائے۔

سینیٹر نے کہا کہ مستحق خاندانوں تک سماجی تحفظ کے اقدامات کی موثر ترسیل کے لیے معیاری ڈیٹا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین اور ان کے خاندانوں کے لیے مہارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر بااختیار بنانا سماجی تحفظ کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

متعلقہ خبریں