کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ سے وابستگی کو برقرار رکھتے ہوئے بطور ریفری خدمات سرانجام دینا شروع کر دی ہیں۔
ایمن نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں بطور ویمن ریفری ڈیبیو کیا۔ اس سے قبل اس نے رواں سال جنوری میں ریفری انڈکشن کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
ایمن انور کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے انتظامی اور سرکاری شعبوں میں اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں:پمز ہسپتال سانحہ، وفاقی وزیر صحت نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا















