اسلام آباد (اے بی این نیوز) شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد ان علاقوں اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب بدستور برقرار ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب ہے، جہاں آج بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، رانا ثناء اللہ نے بڑی خبر سنا دی















