حیدرآباد (اے بی این نیوز) شہر میں دفعہ 144 نافذ ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ اشتعال انگیز آڈیو، ویڈیو اور دیگر قابل اعتراض مواد کی نمائش و تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔
حکام کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر، نعرے بازی اور فرقہ وارانہ منافرت، انتشار یا بدامنی کو ہوا دینے والے بیانات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں اور وردی میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ مستند پریس کارڈ رکھنے والے صحافیوں اور میڈیا نمائندگان بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
چپ تعزیہ اور عید میلاد النبی ﷺ سے متعلق فرائض انجام دینے والے منتظمین اور شرکاء کو شناخت کے بعد پابندی سے استثنیٰ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ ترین قیمت















