اہم خبریں

بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا اہم مطالبہ سامنے آگیا

بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا اہم مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر وکیل نے اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

خالد یوسف چوہدری نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 پاور آف اٹارنی جیل حکام کو بذریعہ کورئیر بھیجے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 اگست کو پاور آف اٹارنی لے کر اڈیالہ جیل گئے، لیکن جیل حکام کو پاور آف اٹارنی پیپرز نہیں ملے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ پاور آف اٹارنی کا حلف نامہ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے، خط کے ساتھ حلف نامے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ ہونے سے بانی پی ٹی آئی کے قانونی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، جیل حکام کی مبینہ غفلت آئین، قانون اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے قانونی ذمہ داریاں ادا نہ کرنا اختیارات سے زیادتی ہے۔ پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:مقامی مارکیٹ میں ہلچل، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

متعلقہ خبریں