اسلام آباد( اے بی این نیوز) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے مرد اور خواتین دونوں درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اس میں میں 60 سب انسپکٹرز، 24 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، اور 1540 کانسٹیبلز کی آسامیاں شامل ہیں۔
درکار دستاویزات
امیدواروں کو انٹرویو کے وقت درج ذیل اصل سرٹیفکیٹس/ دستاویزات پیش کرنا ہوں گے۔
نادرا کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ. تعلیمی اسناد. ڈومیسائل سرٹیفکیٹ. نیلے بیک گراؤنڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی 2 تصاویر۔ اقلیتی (غیر مسلم) کوٹے کے تحت درخواست دینے کی صورت میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیق شدہ حلف نامہ
درخواست دینے کا طریقہ
خواہش مند افراد ویب سائٹ https://npftas.pk/ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی برقرار، متحدہ عرب امارات کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا















