اہم خبریں

ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ، وزیر پیٹرولیم نے خوشخبری سنا دی

ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ، وزیر پیٹرولیم نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ڈیزل استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی، ریفائنریز نے ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، عوام کو ممکنہ ریلیف فوری فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی عوامی ریلیف کا حصہ تھا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے مشکل وقت ضرور ختم ہوگا اور عوام کو تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

علی پرویز ملک کے مطابق جنگ کی شدت میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل کی دستیابی کے حوالے سے کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:صرافہ مارکیٹ میں بڑی کمی، سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

متعلقہ خبریں