اہم خبریں

بھارتی اسٹار رشبھ پانت نے بڑا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم

بھارتی اسٹار رشبھ پانت نے بڑا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم

نئی دہلی (اے بی این نیوز) بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی۔

رشبھ پنت یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی اور دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔


پنت نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنی جارحانہ 66 رنز کی اننگز کے دوران حاصل کیا۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے صرف 89 اننگز میں 100 چھکے مکمل کیے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 130 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

گیندوں کے معاملے میں بھی پنت کا کارنامہ سب سے تیز ہے۔ انہوں نے یہ 100 چھکے صرف 4918 گیندوں میں مکمل کیے جب کہ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے 100 چھکے لگانے کے لیے 6578 گیندیں لیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں بین اسٹوکس 138 اور برینڈن میک کولم 107 چھکوں کے ساتھ پنت سے آگے ہیں۔
مزیدپڑھیں‌:انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم باہر، نئے کپتان کا نام سامنے آگیا

متعلقہ خبریں