اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 47 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
مزید پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر، درہم اور ریال سستے، پاؤنڈ اور یورو مہنگے















