اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈی جی محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ مون سون کاموجودہ اسپیل کچھ دن برقراررہےگا،مون سون اسپیل ختم ہونے کےبعد وقفہ آئےگا،پھربارشیں شروع ہوں گی،مون سون بارشوں کےاسپیلز اکتوبرتک جاری رہتے ہیں۔
واضح رہے راولپنڈی،اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی،ملک کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان ورک نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے،آج مری اورگلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ آئندہ 3سے 4روزکےدوران مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہارمیں دوبارہ بارش کاامکان ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید بتانا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اگست تک موسلادھار بارش متوقع ہے،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان ہے، اسی طرح پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بارش کاامکان ہے۔ سندھ میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،جنوب مشرقی سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی،حسن محمود نے وسیم اکرم کو ایلیٹ لسٹ میں جوائن کرلیا















