اہم خبریں

ایران امریکا کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی

ایران امریکا کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی

نیویارک (اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمتیں 1.29 سینٹ یا 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئیں۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمتیں بھی 1.30 سینٹس یا 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 81.97 ڈالر فی بیرل ہوگئیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ 2026 میں تیل کی عالمی طلب میں کمی کی پیش گوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ سے عالمی طلب متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم تنازع کے نتیجے میں سپلائی میں رکاوٹ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کو محدود کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:صرافہ مارکیٹ میں بڑی تبدیلی، سونے کی قیمت میں اچانک کمی

متعلقہ خبریں