بیلفاسٹ (اے بی این نیوز) افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران نے آئرلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اہم سنگِ میل بھی عبور کرلیا۔
سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں ابراہیم زدران نے 118 گیندوں پر 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے اپنی سنچری 107 گیندوں پر مکمل کی۔
ابراہیم زدران نے صدیقی اللہ اٹل کے ساتھ مل کر افغانستان کی اننگز کو مضبوط بنایا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 231 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ زدران کی اننگز کا خاتمہ گَوِن ہُوئی نے کیا۔
🚨🇦🇫 2,000 ODI RUNS FOR IBRAHIM ZADRAN! 🔥👏
Afghanistan’s RUN MACHINE continues to shine! ⭐
💥 2,000 ODI Runs
🏏 45 Innings
📈 Average: Nearly 49
💯 6 Centuries
🔥 10 Half-Centuries
IBRAHIM ZADRAN — ONE OF AFGHANISTAN’S MOST RELIABLE TOP-ORDER STARS! 🇦🇫💪#AfgvsIre pic.twitter.com/dMUwh6LEyf— CricInformer (@CricInformer) August 12, 2026
اس سنچری کے ساتھ ابراہیم زدران کے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچریوں کی تعداد 7 ہوگئی، جس کے بعد وہ افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 9 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ محمد شہزاد نے 6 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔
24 سالہ ابراہیم زدران نے 45 ون ڈے میچز کی 45 اننگز میں 2 ہزار 105 رنز مکمل کرلیے ہیں، جن میں 7 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 50.11 ہے۔
45 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل
آئرلینڈ کے خلاف اننگز کے دوران ابراہیم زدران نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور یہ سنگِ میل صرف 45 اننگز میں عبور کیا۔
وہ ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر تیسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے بھارت کے شبمن گل نے 38 اننگز جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 40 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
زدران نے 45 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کرکے ظہیر عباس، کیون پیٹرسن، بابر اعظم اور راسی وین ڈر ڈوسن کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی ہے۔
ابراہیم زدران کی شاندار سنچری اور اہم سنگِ میل نے آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کو مزید یادگار بنا دیا۔
مزید پڑھیں:ربیع الاول کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا















