اہم خبریں

پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب، بالائی کے پی اور کشمیر میں بارش کا امکان

متعلقہ خبریں