اہم خبریں

ملازمین کے لیے بڑی خبر،مفت بجلی یونٹس پر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

ملازمین کے لیے بڑی خبر،مفت بجلی یونٹس پر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

پشاور (اے بی این نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی سہولت بحال کرنے سے متعلق دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مفت بجلی یونٹس کی فراہمی ملازمین کا مستقل یا ناقابلِ تنسیخ قانونی حق نہیں۔

عدالت نے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کیے جانے کے خلاف دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مفت بجلی یونٹس کے بدلے مالی الاؤنس دینے کے فیصلے کو قانونی قرار دے دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اپنے قانونی اختیارات کے تحت مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرکے اس کے متبادل کے طور پر مالی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا، لہٰذا اس پالیسی معاملے میں عدالتی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مفت بجلی یونٹس ملازمین کا کوئی مستقل یا اٹل قانونی حق نہیں تھے بلکہ یہ ایک انتظامی سہولت تھی، جسے بدلتے معاشی حالات، سرکاری پالیسی اور قومی مفاد کے پیش نظر تبدیل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومت کا اقدام پالیسی کے تسلسل اور انتظامی اصلاحات کے تناظر میں کیا گیا تھا، اس لیے اسے غیر قانونی یا آئین سے متصادم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

پشاور ہائیکورٹ نے ان دلائل کی روشنی میں واپڈا ملازمین کی تمام متعلقہ درخواستیں خارج کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،امریکی ویزا قوانین میں استثنیٰ مل گیا

متعلقہ خبریں