اہم خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، نیا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول 4 روپے 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 روپے 8 پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، نیا نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، نیا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

یاد رہے کہ ماضی میں حکومت بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئے نرخ مقرر کرتی تھی۔

تاہم امریکا۔ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث حکومت نے پالیسی تبدیل کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اور ردوبدل شروع کر دیا ہے۔ پیر کو ہونے والی قیمتوں میں یہ کمی بھی اسی نئی پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:یو اے ای ویزا، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

متعلقہ خبریں