مظفرآباد (اے بی این نیوز) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے الیکشن سیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات اور شکایت کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کی شکایت پر الیکشن کمیشن کو جوابی خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ ثاقب مجید اور کارکنوں نے انتخابی عمل میں ضابطہ اخلاق کے مطابق حصہ لیا، ایل اے 31 میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن، شفاف اور منظم رہی، پیپلز پارٹی کے الزامات الیکشن کو منصفانہ بنانے کی کوششیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل نے کہا ہے کہ ہر شکایت کا فیصلہ شواہد اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جائے، بغیر ثبوت کے کسی امیدوار یا کارکن کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے، ایل اے 31 میں پولنگ کا پرامن اور شفاف انعقاد یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن غیر جانبداری برقرار رکھے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں:لطیف اکبر کے معاملے پر بلاول بھٹو کا (ن) لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ















