کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ دوسری جانب یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے ہو گئے، جبکہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 277.82 روپے سے کم ہو کر 277.81 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 279.88 روپے پر برقرار رہی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
غیر ملکی کرنسیوں میں یورو 1.56 روپے مہنگاہو کر 323.94 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.30 روپے اضافے کے بعد 377.73 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم ایک پیسہ سستا ہو کر 76.97 روپے کا ہو گیا، جبکہ سعودی ریال 5 پیسے کمی کے بعد 75.22 روپے پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے اثرات کے باعث کرنسی مارکیٹ میں معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں آئندہ معاشی اشاریوں اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں:سونا مہنگا، چاندی سستی، آج کی تازہ ترین قیمتیں جاری















