اہم خبریں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے،سیاسی حلقوں میں سوگ

ملتان (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ 29 جولائی بروز بدھ صبح 9 بجے ملتان کی ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ملک مختار اعوان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ ملتان میں پارٹی کی ایک مضبوط اور بااثر سیاسی شناخت سمجھے جاتے تھے اور کئی دہائیوں تک پارٹی کے لیے سرگرم خدمات انجام دیتے رہے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک مختار اعوان کی وفات سے ملکی سیاست، خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی ایک مخلص اور تجربہ کار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ڈالر برقرار، درہم مہنگا، یورو، پاؤنڈ اور ریال سستے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس

متعلقہ خبریں