کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر معمولی سستا ہو گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔ دیگر بڑی غیر ملکی کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہونے کے بعد 277.86 روپے سے کم ہو کر 277.85 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 279.87 روپے پر برقرار رہی اور اس میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔
کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت 65 پیسےکمی کے بعد 322.02 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.26 روپے سستا ہو کر 376.43 روپے جبکہ سعودی ریال 2 پیسے کمی کے بعد 75.27 روپے پر آ گیا۔
ادھر متحدہ عرب امارات کا درہم معمولی مہنگا ہوا اور 1 پیسے اضافے کے بعد 76.96 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی رجحانات، امریکی ڈالر کی بین الاقوامی قدر میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے باعث کرنسی مارکیٹ میں معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں بھی زرمبادلہ کی قیمتوں میں محدود اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست کمی،آج کی تازہ ترین اپڈیٹ















