اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے ملاقات مثبت رہی۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اعلان















