مری (اے بی این نیوز) شدید دھند کے باعث مری کی مختلف شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیوں کی رفتار کم ہوگئی۔
ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر مری پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں اور سیاحوں کی مدد کے لیے مختلف شاہراہوں پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ موجودہ موسمی حالات میں غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کریں۔
ڈاکٹر رضا تنویر نے مری آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑیاں چلائیں، رفتار کم کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
ڈی پی او نے خود شاہراہوں پر موجود رہ کر ٹریفک پلان کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
مزیدپڑھیں :ہاڑوں سے افسوسناک خبر، 7 کوہ پیما گلیشیئر کی زد میں آگئے















