اہم خبریں

پہاڑوں سے افسوسناک خبر، 7 کوہ پیما گلیشیئر کی زد میں آگئے

پہاڑوں سے افسوسناک خبر، 7 کوہ پیما گلیشیئر کی زد میں آگئے

سوات (اے بی این نیوز) کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹ گیا، 7 کوہ پیما پھنس گئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق کوہ پیما چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما زخمی ہوئے ہیں جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایت پر فوری طور پر ایک میڈیکل ٹیم روانہ کی گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر انہیں سیدو شریف منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے تاہم واقعہ ایک دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید پیش رفت سامنے آنے پر معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے میں 3 کوہ پیما بال بال بچ گئے جب کہ خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سید علی شاہ لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خدشہ

متعلقہ خبریں