اہم خبریں

قطر سے ایل این جی بندش، پاکستان نے مزید سپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رضوان عباسی )قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد پاکستان نے ایک اور سپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بولیاں کل وصول اور اسی روز کھولی جائیں گی، جبکہ یہ ٹینڈر 21 سے 22 جولائی کے دوران ایل این جی کی سپلائی کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جولائی کے لیے پہلے ہی تین ایل این جی کارگوز خرید چکا ہے۔ 15 سے 16 جولائی کی سپلائی کے لیے ایل این جی 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، 10 سے 11 جولائی کی سپلائی کے لیے 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 30 جون سے 4 جولائی کی سپلائی کے لیے 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے خریدی گئی تھی۔

مزید پڑھیں۔بلدیاتی انتخابات بارے الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں