اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ محافظوں اور شہداء کا احترام مشترکہ ذمہ داری ہے، اختلاف رائے حق،مگر محافظوں اور شہداء کا احترام مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ایک بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاک فوج صرف ادارہ نہیں، قومی وقار، سلامتی اور بقاء کی علامت ہے، ہماری پرسکون نیند اور آزادی جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، برف پوش چوٹیوں،ریگستانوں یا دہشت گردی ہر محاذ پر جانیں قربان کیں۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ شہداء کے لہو سے لکھی تاریخ کسی سیاسی بیان یا طنز سے نہیں مٹ سکتی، عظیم قربانیوں کی قدر کسی صورت کم نہیں ہوسکتی، اختلاف رائے حق،مگر محافظوں اور شہداء کا احترام مشترکہ ذمہ داری ہے۔
طارق فضل چوہدری جب بھی وطن نے پکارا، سپوتوں نے “پاکستان پہلے” کا عملی ثبوت دیا، شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج سبز ہلالی پرچم سربلند ہے۔
مزید پڑھیں۔بلدیاتی انتخابات بارے الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا















