اہم خبریں

وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی تیاریاں، اہم وزارتوں میں تبدیلی کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی تیاریاں تیز کر دی گئیں، اہم وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع اور قلم دانوں کی تبدیلی پر وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کا عمل تیز کر دیا، بعض وزراء کو تبدیل جبکہ کئی کے قلمدانوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے نئے چہرے کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سیاسی قیادت سے اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بڑھانے سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔جوا ایپ تشہیر کیس: یوٹیوبر اقرا کنول اور شوہر اریب کی ضمانت منظور

متعلقہ خبریں