اہم خبریں

مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 231 روپے 14 پیسے تھی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد مٹی کے تیل استعمال کرنے والے صارفین پر بھی اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 11 جولائی سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں