اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم رابطہ

تہران (اے بی این نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال اور ایران پر امریکی حملوں کے بعد پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ سکیورٹی صورتحال، ایران پر امریکی حملوں اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران ایران کے خلاف امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان رابطوں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، خطے کی حالیہ پیش رفت اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے سفارتی ذرائع کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا ناگزیر ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حاقان فیدان اور عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں علاقائی سلامتی، جنگ بندی اور موجودہ بحران کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،ایرانی سپریم لیڈر مشہد میں سپرد خاک

متعلقہ خبریں