اہم خبریں

افغان شہری کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ دلوانے میں ملوث افراد بے نقاب

اسلام آباد(اے بی این نیوز)افغان شہری کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ دلوانے میں ملوث افراد بے نقاب ہوگئے، جبکہ نادرا حکام سمیت متعدد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس اسلام آباد کی شکایت پر افغان شہری محمد امین کے خلاف تحقیقات کی گئیں، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزم افغان شہری ہے اور اس نے غلط بیانی کے ذریعے پاکستانی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم کا معاملہ نادرا زونل بورڈ کو بھجوایا گیا، جہاں سے اس کے سی این آئی سی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر 28 اپریل 2026 کو افغان شہری محمد امین اور نادرا کے متعلقہ حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد محمد نسیم، سینئر ایگزیکٹو راجا تیمور اور انٹیلی جنس آفیسر سجید محمود بھی نامزد ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران کا امریکی حملے کے بعد جوابی وار،بحرین اور کویت پر میزائل حملے

متعلقہ خبریں