اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکس اور مختلف مارجن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 1 لیٹر پٹرول پر کل 118.76 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ 1 لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی، ٹیکس اور مارجن کی مد میں 110.65 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی قیمت 178 روپے 77 پیسے ہے تاہم حکومت نے شہریوں کے لیے فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے مقرر کی ہے۔ پیٹرول میں پیٹرولیم لیوی کے طور پر 70.36 پیسے، کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے طور پر 5 روپے، کسٹم ڈیوٹی کے طور پر 19.33 پیسے، اندرون ملک فریٹ ایکولائزیشن مارجن کے طور پر 6.86 روپے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کے طور پر 7.87 روپے اور ڈیلرز کے مارجن کے طور پر روپے 8.64 پیسے شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 1 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی قیمت 198 روپے 85 پیسے ہے جب کہ حکومت نے شہریوں کے لیے اس کی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 110.65 پیسے بطور لیوی، ٹیکس اور مختلف مارجن وصول کیے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:موٹروے پر ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ، نئی شرح لاگو















