اسلام آباد (اے بی این نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا ادارے ’العربیہ‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 11 جولائی کو پاکستان میں شروع ہوگا، جس کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل کو بحال کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اہم ملاقات میں ایران پر سے عالمی پابندیوں کے خاتمے، دنیا بھر میں منجمد ایرانی رقوم کی واپسی، یعنی منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام جیسے اہم اور حساس معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی نمائندگی کا باضابطہ اعلان سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے بعد کیا جائے گا۔
مذاکرات کا یہ دور واشنگٹن اور تہران کے درمیان مہینوں کے بالواسطہ رابطوں کے بعد ہوا ہے، جس میں تناؤ کو کم کرنے اور جوہری پروگرام پر بات چیت کی راہ ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جب کہ پابندیوں کے خاتمے اور فریقین کی طرف سے مانگی گئی ضمانتوں پر اختلافات برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں:پرائیویٹ حج کے خواہشمند افراد کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ















