اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وائٹ چکن کڑاہی بنانے کیلئے آ پے لینا ہیں،چکن،ایک کلو،ہری مرچ،باریک کتری ہوئی 6 سے 8 عدد ،لہسن کا پیسٹ،یک کھانے کا چمچ ،کوکنگ آئل،یک کپ،ادرک 50 گرام،ہوائیاں کاٹ لیں ،پیاز، 4 عدد(باریک کاٹ لیں) ،پسی ہوئی کالی مرچ ،ایک چائے کا چمچ ،نمک،آدھا چائے کا چمچ ،ہرا دھنیا،باریک کترا ہوا تھوڑا سا ،سفید زیرہ،ایک چائے کا چمچ (بھون کر پیس لیں ) ،سا ہوا گرم مصالحہ،ایک چائے کا چمچ ،فریش کریم،ایک کپ آپ یہ تمام چیزیں لے لیں اب آپ نے کڑاہی میں آئل گرم کر کے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ اب پیاز ، لہسن ، کالی مرچ، زیرہ شامل کر کے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔ جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لئے دم پر رکھ کر اُتار لیں،ایک بات اہم ہے کہ آپ نے اس ڈش میإ پانی استعمال نہیں کرنا،جب کڑاہی کو چو لہے سے نیچے اتارنا ہے تو اس کو آپ نے ہری مرچوں اور دھنئے سے اس کو سجا لینا ہے اور پھر تناول فرمانا ہے۔
