اہم خبریں

ٹاٹا الیکٹرانکس ہیک ،ایپل آئی فون 18 پرو کے خفیہ راز افشا، سپلائی چین کی حساس معلومات لیک

نیو دہلی (اے بی این نیوز)ٹاٹا الیکٹرانکس پر ہونے والے بڑے سائبر حملے کے بعد ایپل کے آئندہ آئی فون 18 پرو سے متعلق حساس معلومات، تصاویر اور سپلائی چین کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے بھارت میں ایپل کے اہم سپلائر ٹاٹا الیکٹرانکس سے 630 گیگا بائٹس سے زائد خفیہ ڈیٹا چوری کیا، جس میں 2 لاکھ سے زیادہ فائلیں شامل ہیں۔ مبینہ طور پر رینسم ویئر گروپ ورلڈ لیکس نے 12 جون کو ڈارک ویب پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چوری شدہ دستاویزات جاری کیں۔

رپورٹس کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں آئی فون 18 پرو کے مرکزی سرکٹ بورڈ، چپس، بیٹری، کیمرہ ماڈیول، مختلف پرزہ جات، سپلائرز کی تفصیلات اور ان کمپنیوں کے درمیان معاہدوں سے متعلق معلومات شامل ہیں جو ایپل کو پرزے فراہم کرنے کے لیے مقابلے میں ہیں۔

ایپل نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ ٹاٹا الیکٹرانکس نے بھی سائبر سیکیورٹی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ لیک صرف آئی فون 18 پرو کی تصاویر تک محدود نہیں بلکہ اس سے ایپل کی عالمی سپلائی چین کی اندرونی ساخت بھی بے نقاب ہوگئی ہے، جو مستقبل میں کمپنی کے لیے سیکیورٹی اور کاروباری خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حساس سپلائر معلومات کے منظرعام پر آنے سے حریف کمپنیوں، جعل سازوں اور سائبر مجرموں کو ایپل کے پیداواری نظام اور سپلائی چین کو سمجھنے کا غیر معمولی موقع مل سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا

متعلقہ خبریں