اہم خبریں

سونے کی قیمتیں اچانک گر گئیں،خریداروں کیلئے بڑی خبر

سونے کی قیمتیں اچانک گر گئیں،خریداروں کیلئے بڑی خبر

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کم ہوکر 4024 ڈالر ہوگئی جس کے اثرات مقامی بلین مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔

آل پاکستان بلین مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے کمی سے 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی فی اونس 25 سینٹ مہنگی ہو کر 58.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے اضافے سے 6 ہزار 349 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 22 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں