اہم خبریں

آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اتحاد کر لیا

آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اتحاد کر لیا

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں اتحاد ہو گیا ہے۔

پی پی پی اور جے یو آئی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران اتحاد کا اعلان کیا۔

چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کا باقاعدہ اعلان کرنے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے اتحاد سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوگا۔

چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے، ایل 14 اور ایل 23 پر جے یو آئی کے امیدوار دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

امیر جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ آج آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی دو حلقوں میں ہماری حمایت کرے گی، جے یو آئی باقی تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں