اہم خبریں

بڑی خبر، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

بڑی خبر، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) نے اپنے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی ارکان کے ساتھ مسلسل نامناسب رویہ اختیار کیا اور غیر مہذب زبان استعمال کی۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی اور 23 جون کو اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی ارکان پر حملے کا منصوبہ بنایا۔

شوکاز نوٹس میں رکن اسمبلی کو بتایا گیا کہ ان کے ایک ساتھی نے کئی اراکین اسمبلی پر حملہ کیا اور وہ خود اس حملے میں براہ راست ملوث تھے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے رویے سے عوام میں پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا نوٹس موصول ہونے کے 7 دن کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کروائیں۔
مزید پڑھیں‌:عالمی منڈی میں پیٹرول ایران امریکہ کشیدگی سے پہلے کی سطح سے بھی نیچے، پاکستان میں عوام ریلیف کے منتظر

متعلقہ خبریں