نیویارک (اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں مختلف اقسام کا تیل سستا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 68.65 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی گر کر 71.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ابوظہبی مربن کروڈ کی قیمت 65.98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب و رسد اور مارکیٹ کے رجحانات خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل خبردار،خطرہ محسوس ہوا تو سخت جواب دیں گے، ایرانی مرکزی فوجی کمانڈ















