اہم خبریں

دبئی جانے والوں کیلئے اہم پیش رفت، جانیے مکمل تفصیلات

دبئی جانے والوں کیلئے اہم پیش رفت، جانیے مکمل تفصیلات

دبئی (اے بی این نیوز) امارات ایئر لائن نے موسمِ گرما کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دبئی جانے یا وہاں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مسافر مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش حاصل کر سکیں گے۔

ایئر لائن کے مطابق 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان واپسی کے ٹکٹ بک کروانے والے مسافر اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ سفر 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان ہونا ضروری ہوگا۔

اعلان کے مطابق فرسٹ اور بزنس کلاس کے مسافروں کو دو راتوں جبکہ پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافروں کو ایک رات مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسافروں کو دبئی کے 600 سے زائد ریسٹورنٹس، شاپنگ اور تفریحی مراکز میں خصوصی رعایتیں بھی حاصل ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری،تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا نیا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں