واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے منجمد فنڈز کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی آپریشنل سیل قائم کیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کے منجمد اثاثوں کا بڑا حصہ خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے استعمال ہوگا، جبکہ ان فنڈز کی نگرانی امریکی محکمہ خزانہ کرے گا۔
دوسری جانب ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود فیصلہ کرے گا کہ فنڈز کہاں خرچ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں اہم تقرری، خواجہ محمد احسن نے عہدہ سنبھال لیا















