اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیش رفت اور امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
ایرانی صدر نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان افہام و تفہیم بڑھانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم















