اہم خبریں

متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا

یو اے ای سے بڑی خبر سامنے آگئی، جانیے اہم اعلان

دبئی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے محمد بن زید سٹی پیسنجر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

حکام کے مطابق ابوظہبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس 30 جون سے عوام کے لیے دستیاب ہوگی، اس روٹ پر سفر کا وقت صرف 1 گھنٹہ 45 منٹ ہوگا، کرایہ 55 درہم سے شروع ہوگا جب کہ پریمیم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم میں دستیاب ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026 کو دبئی اور شارجہ کے الزاید علاقے میں اسٹیشن کھولے جائیں گے۔


ابوظہبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026 میں شروع ہو جائے گی جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک بھر میں سفر، تجارت اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:امریکا معاہدہ، سونے کی قیمتیں اچانک گر گئیں، جانیے بڑی اپڈیٹ

متعلقہ خبریں