اہم خبریں

سونا چاندی مزید سستا، جانیے آج کی تازہ اپڈیٹ

سونا چاندی مزید سستا، جانیے آج کی تازہ اپڈیٹ

کراچی (اے بی این نیوز) گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 39 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 374,166 روپے مقرر کر دی گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد آج مارکیٹ نسبتاً مستحکم رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے اضافے سے 6 ہزار 972 روپے ہوگئی ہے جس سے چاندی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں 43 سینٹ فی اونس سستا ہونے کے بعد یہ 4,155.57 ڈالر پر تجارت کرتا رہا۔
مزید پڑھیں‌:سفارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت، قطر کا امریکا کو بڑا تحفہ

متعلقہ خبریں